Murree News Report | Salute To Pak ARMY on Murree Occasion 2022 | Husn e Qalam


السلام علیکم

خون دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب 
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے 
آج پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ جنہوں نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی تھی وہ اس کو ہر حال میں نبھا رہے ہیں ۔ ہر تنقید ہر طعنہ برداشت کرکے بھی وعدے کو نبھارہے ۔ کہاں ملتے ایسے پاگل ،،،،،،!!!!
اسی فوج سے سب گلا کرتے ہیں نا کہ کیوں سویلین حکومت کے کاموں میں مداخلت کرتی ہے ۔واقعی کیوں وہ مداخلت کررہے ۔ یہ فوج کا کام نہیں ہے نا پھر بھی وہ موت سے کیوں کھیل رہے کیوں کرتے مداخلت،،،،، 😥 سویلین حکومت کو اپنا کام کرنے کیوں نہیں دیتے 
سلام ہے ماؤں کے ان شہزادوں کو ۔ سردی، گرمی، پانی، برف کوئی بھی تو انکے حوصلوں کو پست نہیں کرپاتا ،،، یہاں تک کہ لوگوں کی سینہ چیر دینے والی گالیاں اور سیاستدانوں کی دل دہلا دینے والی تنقید بھی انکو وعدہ وفا کرنے سے نہیں روک پاتی ،، کوئی اتنی محبت کیسے کرسکتا ،،،،،،،،!!!!
ان درویشوں کو پوری قوم کا سلام ہے ان کے بلند حوصلوں کو پوری قوم کا سلام ہے ،،،،،!!!! 
ہماری فوج ہمارا فخر ہے ہماری شان ہے ہماری آن ہے ۔ ہماری پاک فوج کی ہے جسکی وجہ سے دنیا خوف کھاتے ہم سے ۔۔۔سلیوٹ یو شہزادو 😍
ہر مصیبت میں اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا شکریہ ۔ اپنے ملک کے شہریوں کو موت کے منہ سے بچانے کا شکریہ ۔ 
آپکی عظمت اور محبت کو سلام ❤️
اللہ پاک میری پاک فوج کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین آمین آمین ثم آمین 😍 
پوری قوم سے گزارش ہے کہ اپنی پاک فوج کی قدر کریں اور ان کے لیے خصوصی دعا کریں 🤲 
دعاؤں میں یاد رکھیے گا 
اللہ نگہبان