Past Perfect Continuous Tense

فعل ماضی مکمل جاری 

Identification   پہچان

اردو فقرے کے آخر میں (رہا تھا، رہی تھی، رہے تھے)

ساتھ وقت کا ذکر  بھی ہوتا ہے۔ مثال

صبح سے بارش ہو رہی تھی۔

بناوٹ/ساخت    Structure

امدادی فعل

(Had been)

کے ساتھ  فعل کی (پہلی فارم Ing) استعمال کی جاتی ہے۔ اور  مفعول کے بعد

(Since یا for)

لگاکر وقت لکھا جاتا ہے اگر وقت مقرر ہو تو

(since)

لکھا جاتا ہے  جیسا کہ صبح، شام، رات

،1940, 1947٫

وغیرہ

جبکہ غیر مقررہ وقت کے  لیے

For

لکھا جاتا ہے۔

(کئی سالوں سے،   کتنے دنوں سے، کچھ دنوں سے وغیرہ 

مثال

صبح سےبارش ہورہی تھی۔

It had been raining since morning.

کھلاڑی   دو گھنٹوں سے ورزش کر رہے تھے۔

The players had been taking exercise for two hours.

لوگ صبح سے سیر گاہ میں آ رہے تھے۔

People had been coming to the park since morning.

ہم کل سے واپس جانے کی تیاری کر رہے  تھے۔

We had been preparing to go back since yesterday.

Negative Sentences   منفی جملے

جملے کو منفی بنانے کے لیے امدادی افعال

Had

اور

Been

کے درمیان

Not

لگایا جاتا ہے۔

اس طرح

Had not been

استعمال کیا جاتا ہے۔

مثال

ڈاکڑ تین دن سے مریضوں کا  علاج نہیں کر رہےتھے۔

The doctors had not been treating the patients for three days.

درزی منگل  سے  کپڑے نہیں سی  رہا تھا۔

The tailor had not been sewing clothes since Tuesday.

لوگ کل سے ڈاکو کی موت پر افسوس نہیں کر رہے  تھے۔

People had not been mourning the death of the robber since yesterday.

مجھے اکتوبر سے اپنے  بھائی کے خط نہیں مل رہے  تھے۔

I had not been receiving letters from my brother since October.

 

Interrogative Sentences   سوالیہ جملے

امدادی   افعال

Had

فاعل سے پہلے لکھے جاتے ہیں جبکہ

Been

فاعل کےبعد  اور اصل فعل  سے پہلے لکھا جاتا ہے جملے کے آخر میں سوالیہ نشان ؟  لگایا جاتا ہے

 

مثال

کیاوہ بیس منٹ سے ناول  پڑہ رہا تھا؟

Had he been reading novel for twenty minutes?

کیا صبح سے بارش ہو رہی تھی؟

Had it been raining since morning?

مالی  کب سے نئے درخت لگا رہا  تھا؟

Since when had the gardener been planting new trees?

کیا مریض چار دن سے نہیں نہا رہا تھا?

Had the patient not been taking bath for four days?