Advance Grammar Complete - (Definition, Word, Sentence, Elements of Sentence) - Husn e Qalam
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ رب العزت کی مدد سے طلبہ و طالبات کی راہنمائی کے لیے انگریزی گرائمر کو الفاظ کے انداز میں آپ تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔آپ کی کامیابی کے دعاگو ہیں۔اہم بات جو یاد رکھنے والی ہے۔انگریزی پڑھنی نہیں بلکہ سیکھنی ہے۔
گرائمر
وہ بنیادی اصول و قوانین جو زبان سیکھنے، بولنے اور لکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
کسی بھی زبان کی بنیادی اکائی اس کے حروف تہجی ہوتے ہیں۔ یہ حروف تہجی آواز کوعلامت کےطور پر ظاہر کرتے ہیں۔ اردو کے حروف تہجی(ا، ب، پ، ج، خ) اور انگریزی حروف تہجی (A, B, C ,D) ہیں۔
الفاظ۔
مختلف حروف کا مجموعہ لفظ کہلاتا ہے۔ لفظ مل کر الفاظ بناتے ہیں۔مثلا علامہ محمداقبال، پاکستان، کمپیوٹر
In English (The Great thinker Iqbal, Rose, Pen)
فقرا
A group of words in specific arrangement elaborating complete sense is called sentence
یعنی الفاظ کا ترتیب شدہ مجموعہ جو مکمل مفہوم بیان کر ے فقرا کہلاتا ہے۔مثال کے طور پر
زین اچھی کتابیں پڑھتا ہے۔ Zain reads good books
محنتی طالب علم ا نعام پاتے ہیں۔ Hard working students get prizes
ہم اپنا کام خود کرتے ہیں۔
We do our work ourselves
فقرے کے عناصر Elements of a Sentence
فقرے کے چند بنیادی عناصر درج ذیل ہیں۔
فاعل Subject
کام کرنےوالے کو فاعل کہتے ہیں۔ جیسے پہلے فقرے میں کام کرنےوالا (زین) ہے اور دوسرے فقرے میں( محنتی طالب علم) کام کرنے والے ہیں۔ جبکہ تیسرے فقرے میں (ہم ) کام کرنے والے ہیں یعنی یہ تینوں فاعل ہیں۔ مثبت فقروں میں فاعل ہمیشہ پہلے آتا ہے
فعل Verb
وہ لفظ جو کام ہو رہا ہو اس کے لیےاستعمال کیا جائے فعل کہلاتا ہے۔یعنی وقوع پذیر ہونے والے کام کو فعل کہتے ہیں۔ پہلے فقرے میں (پڑھنا-read) اور دوسرے فقرے میں (حاصل کرنا-get) جبکہ تیسرے فقرے میں (کرنا-do) یہ سب الفاظ فعل ہیں اور فقرے کے درمیان میں استعمال ہوتے ہیں۔
مفعول Object
وہ لفظ جس پر کوئی کام کیا جا رہا ہو مفعول کہلاتا ہے۔جیسے پہلےفقرے میں زین اچھی کتابیں پڑھتا ہے ۔ (اچھی کتابیں) پڑھی جاتی ہیں جو معفول ہے۔جبکہ دوسرے فقرے میں(انعام) مفعول ہے۔جو فقرے کے آخر میں استعمال ہوتی ہے۔
وقت Time
وقت کو تین بنیادی گروپوں میں تقسیم کیا جاتاہے۔
ماضی (گزرا ہوا زمانہ) Past.1
حال (موجودہ زمانہ) Present.2
مستقبل (آنےوالا وقت/ زمانہ) Future .3
0 Comments