Present Perfect Continuous Tense
فعل حال جاری
Identification پہچان
اردو فقرے کے آخر میں (رہا ہے، رہی ہے، رہے ہیں) ساتھ وقت کا ذکر بھی ہوتا ہے۔ مثال
صبح سے بارش ہو رہی ہے۔
Structure ساخت/بناوٹ
مثال
صبح سےبارش ہورہی ہے۔
It+has been+raining+since+morning
کھلاڑی دو گھنٹوں سے ورزش کر رہے ہیں۔
The players have been taking exercise for two hours.
لوگ صبح سے سیر گاہ میں آ رہے ہیں
People have been coming to the park since morning.
ہم کل سے واپس جانے کی تیاری کر رہے ہیں
We have been preparing to go back since yesterday.
Negative Sentences منفی جملے
جملے کو منفی بنانے کے لیے امدادی افعال Has been
اور Have been کے درمیان Not لگایا جاتا ہے۔
اس طرح Has not been
Have not been استعمال کیا جاتا ہے۔
مثال
ڈاکڑ تین دن سے مریضوں کا علاج نہیں کر رہے۔
The doctors have not been treating the patients for three days.
درزی منگل سے کپڑے نہیں سی رہا ہے۔
The tailor has not been sewing clothes since Tuesday
لوگ کل سے ڈاکو کی موت پر افسوس نہیں کر رہے ہیں
People have not been mourning the death of the robber since yesterday
مجھے اکتوبر سے اپنے بھائی کے خط نہیں مل رہے ہیں
I have not received the letters from my brother since October
Interrogative Sentences سوالیہ جملے
امدادی افعال (Has been اور Have been)
میں Has یا Have فاعل سے پہلے لکھے جاتے ہیں جبکہ been فاعل کےبعد اور اصل فعل سے پہلے لکھا جاتا ہے جملے کے آخر میں سوالیہ نشان ؟ لگایا جاتا ہے
مثال
کیا آپ کئی سالوں سے اپنے والدین کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں؟
Have you been acting upon the advice of your parents for several years?
کیا سعید تین دن سے دوائی کھا رہا ہے؟
Has Saeed been taking medicine for three days?
یہاں آپ چار گھنٹے سے کیا کر رہے ہیں
What have you been doing here for four hours?

0 Comments