الوداع الوداع الوداع 2021
ہر سفر کی منزل اور ہر کام کا آغاز اپنا اختتام رکھتا ہے۔ سورج طلوع ہوتے ہی اُسکی کرنیں ہر طرف پھیل جاتی ہیں۔ روشنی ہی
روشنی ہوتی ہے۔ زندگی کی گہماگہمی اور مصروفیت انہیں وقت کے گزرے اور زندگی بِیت جانے کے احساس سے بے گانہ کردیتی
ہے۔ سورج کا طلوع ہونا، سفر کے آغاز اور وقت کے شروع ہونے کا اشارہ دیتا ہے۔ تھوڑی ہی دیر میں سورج صبح سے دوپہر
اور پھر غروب ہونے کو ہوتا ہے۔ جو یہ بتا رہا ہوتاہے کہ میں نے اپنا سفر پورا کر لیا ہے اور کام مکمل کر لیا ہے۔ وقت پورا ہو گیا
ہے ۔ دن کا یہ سفر اپنے اختتام کو پہنچتا ہے۔ ایسے ہی دن، ہفتہ ، مہینہ اور سال اپنے اختتام کو پہنچتے ہیں۔ اب کلیلنڈز مختلف
نو عیت اور حثیت کے حساب سے اپنے سال کے آغاز یا اختتام کا معیار یا درجہ رکھتے ہیں۔ قمری سال کا اختتام ذوالج سے ہوتاہے
جبکہ عیسوی سال کا اختتام ۳۱ دسمبر سے ہوتاہے ۔
0 Comments