The Role of Respect in Student Success | Motivational Writing For Students

                       

!اسلام علیکم

اسلام  علم کے حصول میں جہاں کامیابی کیلئے محنت کو لازم قرار دیتا ہے وہاں استاد کے احترام کو بنیاد سمجھا جاتا ہے۔اسلام دین فطرت ہے اورفطرت کے اصول کا انسان کے کردا ر کو بدلنا کامیابی ہے اور تربیت کا حساس فریضہ والدین کے بعد اساتذہ پر منحصر ہے۔اگر والدین بچوں کی تربیت میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں پھر اساتذہ ان میں نکھار پیدا کریں خوش قسمتی سے معاشرہ بھی ان اقدار کی پاسداری کرے تو آدمی میں انسانیت کی شمع سے پوری دنیا اخلاق، شائستگی اور تہذیب کا گہوارہ ہوگی۔

استاد دنیا کا سب سے خوش نصیب انسان ہے وہ اس لیے کہ علم کے نور سے انسانیت کو منصب خلافت کے قابل بناتا ہے اس لیے ان کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔ 

  حضرت مولا علی کرم وجہہ کا فرمان ہے”جس شخص نے مجھے ایک حرف پڑھایا وہ میرا آقا قرار پایا“

اگر ایک حرف پڑھانے والے استاد کا رُتبہ اس قدر بلند ہے تو اُس استاد کی عظمت کا اندازہ لگائیں جو نہ صرف انسان کو علم کے زیور سے آراستہ کرتا ہے بلکہ کامیاب زندگی بسر کرنے کے ادب بھی سکھاتا ہے۔ 

سکول ایک ایسی درس گاہ ہے جہاں سینکڑوں تِشنگانِ علم،علم کی پیاس بجانے کی خاطر دُور دراز سے آتے ہیں۔یہ وہ جگہ ہے جہاں جہالت اور گمراہی کے پردے چاک ہوتے ہیں اور انسا ن کے اشرف الخلوقات ہونے کا ثبوت فراہم کیا جاتاہے۔


The Role of Respect in Student Success | Motivational Writing For Students

 بقول  ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ  

یہ فیضانِ نظر تھا یاکہ مکتب کی کرامت تھی

سکھائے کس نے اسمعیلؑ کو اداب فرزندی

طلبہ کی کامیابی میں والدین کی عزت وتکریم نہ صرف اہم کردار ہے بلکہ معاشرے میں امن وسکون اور دین ودُنیا کی بھلائی کا راز پنہاں (چھپا)ہے۔قرآن پاک میں والدین کے سامنے اُف تک نہ کہنے کا حکم دیا گیا ہے حکم عدولی تو دور کی بات ہے ماں کے قدموں میں جنت ہے اس فلسفہ میں ماں کی خدمت،تابیداری اور حُسنِ سلوک کو اُس مقام تک لے جائے کہ بچے کو دیکھ کر ماں کے دل سے دعا نکلے۔باپ کی شان کے حوالے سے

حضور پاک ﷺ کا ارشاد گرامی ہے”باپ جنت کے دروازوں میں سے بہترین دروازہ ہے چنانچہ تمہیں اختیار ہے خواہ (اس کی نافرمانی کرکے اور دل دُکھا کے)اس دروازے کو ضائع کردویا (اُس کی فرمانبراری اور اُس کو راضی کرکے اِس دروازے کی حفاظت کرو“ (حوالہ ترمذی)

The Role of Respect in Student Success | Motivational Writing For Students 

والد ین کی اولاد کے حق میں کی جانے والی دعاقبول ہوتی ہے مگر ان کی اخلاص سے کی گئی خدمت اور دل سے کی گئی عزت واحترام پر خوش ہو کر کی جانے والی دعائیں ہر صورت اللہ رب العزت کے ہاں قبول ہوتی ہیں۔

علم کے حصول میں محنت اوراساتذہ کی توقیر جہاں انسا ن کی کامیابی کے زینے قرار دئیے جاتے ہیں وہاں مدارس اور کتب کے احترام کو ملحوظِ خاطر رکھنا ہر صورت ناگزیر ہوتا ہے۔اس لیے کہ با ادب بامراد،بے ادب بے مراد۔

احترام ِ کتب کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے کمسن بچوں کیلئے جو سلیبس ترتیب دئیے ہیں زیادہ کتابوں سے سکول بیگ اتنا بھاری ہو جاتا ہے کہ وہ بچے کیلئے اُٹھانا مشکل ہو جاتا ہے جس کے پیش نظر مارکیٹ میں ٹرالی بیگ دستیاب ہیں والدین بڑی خوشی سے بچوں کیلئے ٹرالی بیگ خریدیتے ہیں تاکہ بچے ٹرالی بیگ کو بطور سکول بیگ استعمال کر سکیں۔بچوں کی آسانی کی آڑ میں کتب کی تضحیک کر کے قوم کے مستقبل کو تاریک کیا جاتا ہے مزید براں لاشعوری طور پربچے نفسیاتی بنتے ہیں جس سے ان کی ذہنی صلاحیت خاصی متاثر ہوتی ہے طلبہ کی کامیابی میں احترام کے کردار کے اعتبارسے والدین،اساتذہ کرام،کتب اور مدارس کے وقار کو ہر صورت قائم رکھنا ہوگااللہ رب العزت کے حضور سب عوامل کو اپنی ذمہ دارریاں پوری کرنے اور حق ادا کرنے کی توفیق عطافرمائے تاکہ ملک وملت کا نوجوان طبقہ کامیاب ہو کر ملک کے مستقبل کو کامیابیوں کی شاہراہوں پر گامزن رکھے۔(آمین)


Writer:   MAH

Composer: M Tahir Malik