Encouragement Of Medical Students | Creative Writing For Encouragement Of Medical Students 2021


 

اسلام علیکم!

میرا پیغام میڈیکل کالجز اور انجیرنگ یونیورسٹیز میں ایڈ مشن کے خواہش مند طلبہ و طالبات انکے والدین اور محترم و مکرم اساتذہ کے نام ۔ وہ طلبہ وطالبا ت جو                             بدقسمتی سے کم مارکس کی وجہ سے ایڈمشن نہیں لے سکے۔ ہم سب جانتے ہیں   کہ   کووڈ-19 کی وجہ سے تعلیمی نظام بُہت زیادہ متاثر ہُوا        فیزیکل کلاسس بھی  نہ ہوئیں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے چند مضامین کا امتحان لیا اور فارمولہ سسٹم کے تحت  نتیجہ تیا ر کرایا۔ عزیز طلبہ وطالبات آپ خوش دلی اس نتیجے کو قبول کریں ۔

ترجمہ : اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں              یہ رکاوٹ حقیقت میں آپ کو مستقبل  میں آنے والے مسائل ،                       مشکلات         اور ذمہ داریوں سے نبردآذما  ہونے کے قابل بنانے کے لیے ہیں۔ اپنے آپ کو     نارمل کریں  اور اس بات پر یقین رکھتے ہوئے کہ  انسان کے لیے وہی کچھ ہے جسکی وہ کوشش کرتا ہے۔ارادے کی پختگی  اور مستقل مزاجی  کے ساتھ اپنی صلاحیتیوں  کو استعمال کریں انشاءاللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔

بقول  "قتیل شفائی"

حالات کے قدموں پہ قلندر نہیں گرتا

ٹوٹے بھی جو تارا                تو زمین پر نہیں گرتا

گرتے ہیں سمندر میں بڑے شوق سے دریا

لیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا

آپ نے حالات سے سمجھوتہ نہیں کرنا بلکہ مناسب لالحہ عمل سے مقابلہ کرنا ہے ۔کوشش جاری رکھنی ہے ۔اپنے عظیم مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے محنت جاری رکھنی ہے ۔محنت کرنے والوں نے ہمیشہ فتح کے جھنڈے گاڑھے ہیں ۔ دُنیا میں  محنت کرنیوالوں کی بے شُمار  مثالیں ہیں ۔

رائٹ برادران جو سائیکل کا کام کرتے تھے ۔ اُنہوں نے جب کہا ہو گا کہ ہم ہوا میں اُڑیں گے ،ہم جہاز بنا رہے تو کیا لوگوں نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی ہو گی نہیں بلکل  نہیں۔ لیکن وہ پُر اعتماد بھائی لوگوں کی تنقید کی پروا کیے بغیراپنے کام میں مصروف رہے۔ بالاآخر 17 دسمبر 1903 کا دن آ گیا  جب          

    کے مقام پر پہلی کامیاب پرواز ہوئی ۔   Kitty Hawk    میں North Carolina 

ایک اور مثال :  

 کی ہے جب اس نے کہا ہوگا کہ میں آلہ بنا رہا ہوں جس سے لوگ جہاں ہوں گے Alexander Graham Bell

ایک دُوسرے سے بات کر سکیں گے تو لوگوں نے اُن کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا ہوگا۔ لیکن وہ اپنے مقصد کے حصول

کے لیے اتنے مخلص تھے  کہ لوگوں کی باتیں سُنائی بھی نہ دیں۔ دیکھیں محنت رنگ لاتی ہے ۔قدرت کسی کی محنت

رائیگاں  نہیں ہونے دیتی ۔ پھر 07 مارچ 1876 کا دن آیا جب

''Alexander Graham Bell''

نے یہ عظیم کارنامہ انجام دیا۔ اگر وہ یہ کام کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟

اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوق بنایا ،       فرشتوں سے اچھا مقام دیا   اور  اپنا نائب بنایا ۔ میرے پیارے طلبہ وطالبات جب خالق مطلق اپنی اس مخلوق کو اتنا مقام و مرتبہ دے رہا ہے تو صلاحیتیوں کا مخفی خزانہ جو آپ کے اندر ہے وہ تلاش کرنا ہے ۔ آپ اپنی صلاحیتیوں  کو استعمال کریں یقینِ کامل کے ساتھ کہ کامیابی ہماری ہے ۔اور چند دن کی تو بات ہے ۔

بقول  علامہ اقبال

"یقین ِ افراد کا سرمایہ تعمیر ملت ہے

یہی قوت ہے جو صورت گر تقدیرِ ملت ہے"

Encouragement Of Medical Students | Creative Writing For Encouragement Of Medical Students 2021

یقین  رکنے والے لوگ ذہین اور محنتی لوگوں سے زندگی کی دوڑ میں آگے نکل جاتے ہیں ۔آپ پریشان نہ ہوں اپنے آپ کو سنبھالو اپنے مقصد کے حصول کے لیے خلوص کے ساتھ مسلسل محنت جاری رکھو۔

اللہ رب العزت  سے آپکی  کامیابی  کے دُعاگو ہیں ۔

محترم والدین ظاہری بات ہے آپ نے بچوں کے لیے بڑی محنت کی ہوتی ہے ۔ انکی کامباب زندگی آپ کا خواب ہوتا ہے ۔ اولاد    والدین  کا اثاثہ ہے تو بچوں کے اس  نتیجے کی وجہ سے آپ کو مایوس نہیں ہونا چاہیے لیکن فکر کرنی چاہیے۔

یہ کوئی حتمی بات نہیں ہے کہ وہ آگے نہیں بڑھ سکتے آپ  عملی زندگی میں ایسے تجربات سے گز رہے ہیں تو لازم ہے کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ آپ انہیں  ہمت دلائیں اور یقین پیدا کریں بالخصوص والدہ صاحبہ  کیونکہ وہ بچوں کے بہت قریب ہوتی ہے جب وہ بچے کو یقین دلائے گی کہ میرے بیٹے / میری بیٹی آپ یہ کام کرسکتی ہیں ۔ نفسیاتی طور پر اس میں اعتماد  پیدا ہوگا۔ کیونکہ ماں بچوں کے لیے  سپر پاور ہے ۔جو سند بچو ں کو دیتی ہے ۔عملی زندگی میں کامیاب ہو کر

اس کا ثبوت دیتے ہیں۔

تو اس لیے بچوں کو اس عارضی رکاوٹ میں انکی حوصلہ افزائی کریں ۔ دعا کریں ۔انشا اللہ انکے بچے کامیاب ہوں گے۔

محترم ومکرم اساتذہ کرام:

آپ بیشک دُنیا کے سب سے خوش نصیب انسان ہیں  کیونکہ آپ کو وہ فرض سونپا گیا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبروں اور رسولوں  کو سونپا تھا۔ یعنی لوگوں کو تعلیم دینا اور دُنیا کو علم کے نور سے منور کرنا۔ اُستاد  نے علم کی شمع روشن کی       تو یہ اندھیرا            اجالے میں بدل گیا۔ ہر لحاظ سے ترقی ہوئی ۔ اس ترقی اور تہذیب کا سہرا             اُستاد کے سر ہے ۔

میری آپ سے التماس ہے کہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی فرمائیں اور ان میں اُمید پیدا کریں ۔زندگی کے اس موڑپر آپکی تھپکی  انکے مقصد کے حصول میں یقین کو پختہ کردے گی ۔

آخر میں اس دُعا  کے ساتھ اجارت چاہوں گا کہ اللہ رب العزت والدین کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرنے ،          اساتذہ کرام کو اپنا فریضہ ادا کرانے اور طلبہ وطالبات کو کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

رائیٹر:  محمد عارف حسین؂

کمپوزر:   ملک محمد طاہر اقبال